رعنا حمید نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ترجمان ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی افسر رعنا حمید نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ترجمان
ننکانہ صاحب آمد پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سفیان دلاور،اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر ضلعی افسران نے استقبال کیا
رعنا حمید اس سے قبل سیکرٹری سیٹلمنٹ اینڈ کنسولیڈیشن سمیت اہم انتظامی عہدوں پر خدمات سر انجام دے چکی ہیں۔ترجمان ضلعی انتظامیہ
رعنا حمید کا شمار پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے بہترین اور قابل افسران میں ہوتا ہے۔
ڈپٹی کمشنر رعنا حمید نے چارج سنبھالتے ہی ضلعی امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ حاصل کی۔
عوامی خدمت ، شفاف طرزِ حکمرانی اور بہتر سروس ڈیلیوری میری اولین ترجیحات ہیں۔رعنا حمید
ضلع ننکانہ صاحب میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار کو یقینی بنایا جائے گا۔رعنا حمید
عوامی مسائل کے فوری حل اور سرکاری خدمات کی بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر رعنا حمید
حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔رعنا حمید
افسران فیلڈ میں اپنی موجودگی بڑھائیں اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر رعنا حمید
تعلیم ، صحت، صفائی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ رعنا حمید
ضلعی انتظامیہ عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کے سفر کو مزید تیز کرے گی۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ
ننکانہ صاحب کو ایک مثالی ، صاف ستھرا اور عوام دوست ضلع بنانے کے لیے تمام ادارے مل کر کام کریں گے۔رعنا حمید
میرٹ، شفافیت اور قانون کی بالادستی کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گا۔رعنا حمید
شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔ڈپٹی کمشنر رعنا حمید